Add Poetry

لہر سے لہر اٹھی جو تاب سہار میں نہیں

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

لہر سے لہر اٹھی جو تاب سہار میں نہیں
دل کے کچھ دستوُر میرے اختیار میں نہیں

کئی الجھنیں جو آں بس ہی جاتی ہیں
ججھکتی یہ سانسیں تو کبھی شمار میں نہیں

میرے مزاج کی تاریکیوں سے گذر کر دیکھو
کہ بعض چراغاں تو اپنے خمار میں نہیں

وہ سبھی دھڑکنیں تیری اچاپت ہیں مگر
میرے لیئے کچھ بھی اُدھار میں نہیں

تیرے قیاس بھی مجھ سے اختلاف رکھتے ہیں
انہیں کہدو میری عادتیں سدھار میں نہیں

تم لوٹو گے تو موسمیں مہکیں گی
سنتوشؔ سبھی رنگ اُس بہار میں نہیں

 

Rate it:
Views: 412
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets