یہ کون دیتا ھے دینے کو منہ چاھیے
سب سے اچھا ھے سچا ھمارا نبی
واہ کیا جودو کرم ھے شاہ بطحا تیرا
نھیں سنتا ھی نہیں مانگنے والا تیرا
یہ سرکار کا در ھے درشاھاں تو نھیں
جومانگ لیا مانگ لیا اور بھی کچھ مانگ
دے سکتے ہیں کیا کچھ کہ وہ کچھ دے نھیں سکتے
یہ بحث نہ کرہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ کرم ھے ان کا محدود
ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
جھولی ہی میری تنگ تھی کیا مانگتا ان سے
وہ تو کہتے رہےمانگ ذرا اور بھی کچھ مانگ