مانگی ہے رب سے احسن تعبیر
Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Hustonاپنوں کو اپنوں سے یوں ہم نے روٹھتے دیکھا ہے
خزاں میں جاتی بہار کو چمن سے بچھڑتےدیکھا ہے
با بل سے جڑے رشتوں کو یوں جُدا ہوتے دیکھا ہے
شجر سے جیسے سوکھے پتوں کو گِرتےدیکھا ہے
یاد میں اپنوں کی آنسوں کو یوں بہتے دیکھا ہے
آسماں سے جیسے بارش کو برستے دیکھا ہے
یادوں کی چلمن سے اُس پار صغرِسنی کےآنگن میں
خود کو یوں ہنستے کھیلتے ساتھ اَخی کے دیکھا ہے
ہوک اٹھتی ہے یوں کبھی اپنوں سے دور رہکر
بیتی یادوں کےصحرا میں خود کو بھٹکتےدیکھا ہے
کیا اپنوں کی خفگی اپنوں سے کبھی مٹتی نہيں ؟ مگر
لہروں کو ساحل سے بچھڑ کر پھر گلے ملتے دیکھا ہے
جوش ماریگا کبھی لہو اپنا بھی اِس اُمید پر جی رہےہیں
سوتے جگتے خود کو اپنوں کی محبت میں اسیر دیکھا ہے
اپنی کھلی آنکھوں سے اِک ُسند ر سپنا دیکھا ہے
مانگی ہے رب سے احسن تعبیر خواب جو دیکھا ہے
More Love / Romantic Poetry






