مان لیا قاصد نے پیغام نہ پہنچایا ہوگا
Poet: Nissa By: Nusrat Nissa, Milton keynes UKمان لیا قاصد نے پیغام نہ پہنچایا ہوگا
میرے دل کی آواز تو ان تک پہنچی ہوگی
کچھ موسم ایسا کچھ حالات ایسے ہوئے ہوں گے
ممکن یقیناً ان کے پاؤں میں مہندی لگی ہوگی
وہ میری دھڑکنوں کی گنتی کا دھواں کرتے تھے اکثر
میری رکتی سانسیں ان کو میرے تڑپنے کا پتا نہ دیتی ہوں گی
میرے حالات سے نا آشنا نہیں ہیں وہ ڈرتی ہوں نساء
ان کی یہ طویل خاموشی کیسی طوفان کی نوید نہ ہوگی
More Love / Romantic Poetry






