ماں کی عظمت
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreماں کی عظمت کریں کیسے بیاں
اس کا معترف ہے سارا جہاں
اولاد کو جو بہت محبوب ہے
مثال ممتا تو چٹانوں سے منسوب ہے
بچوں کا دکھ نہ دیکھ پائے
ان کے سو سو ناز اٹھائے
بچوں کی ہے پرواہ خود دکھی ہے
خدا نے کیا شان رکھی ہے
کئ اکابر نے کیا اظہار خیال
یہ جذبہ ہے جگ میں بے مثال
ماں ک دعا تو لینی چاہئیے
اس کی خدمت بس کرنی چاہئیے
ناصر کا ہے بس یہی پیام
ماں کی چاہئیے اطاعت ہر گام
More Love / Romantic Poetry






