مجھے انجام سے ڈر لگتا ہے
Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachiمجھے انجام سے ڈر لگتا ہے
سرمئی شام سے ڈر لگتا ہے
دشتِ تنہائی میں دیکھا جو کبھی ماضی کو
تری یادوں سے بھرے جام سے ڈر لگتا ہے
ترے ساتھ بتائے ہوئے ہر اک دن
تجھ سے عہدِ وفا کی ہر اک شام سے ڈر لگتا ہے
میرے آنگن میں بہت پھول محبت کے کھلے
مجھے بس محبت کے انجام سے ڈر لگتا ہے
کوئی کہہ دے نہ یہ احسن تو وہی احسن ہے
اب بتاتے ہوئے اپنے نام سے ڈر لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry







