مجھے اپنا بنانے کا شکریہ
اے جاناں دل لگانے کا شکریہ
محبت سے بلانے کا شکریہ
مجھے دل میں بٹھانے کا شکریہ
حقیقت بن کے جیون میں آئے تم
ان خوابوں سے جگانے کا شکریہ
خطا بھی میری روٹھا بھی تم سے میں
مجھے پھر بھی منانے شکریہ
ترے آتے خوشی کے پل ہیں ملے
مرے جیون میں آنے کا شکریہ
برے احسان ہیں مجھ پر اے صنم
محبت بھی جناتے کا شکریہ