مجھے اپنی حالت بتا کیوں رہے ہو

Poet: Kamal Hussain Balti By: Kamal Hussain Balti, muslim colony bari imam islamabad

میرا جب کوئی تم سے رشتہ نہیں ہے
مجھے اپنا کہہ کر بلا کیوں رہے ہو

مجھے تیری حالت سے کیا لینا دینا
مجھے اپنی حالت بتا کیوں رہے ہو

مجھے تیری ہمدردی کی نہیں ضرورت
میرے زخموں پہ مرہم لگا کیوں رہے ہو

تم اپنی ہی آنکھوں میں آنسو چھپا کر
مجھے تم نہ جانے ہنسا کیوں رہے ہو

تیری راہ الگ ہے میری راہ الگ
مجھے اپنی منزل بنا کیوں رہے ہو
 

Rate it:
Views: 699
19 Jan, 2009