Add Poetry

مجھے اک پل کو دیکھا تھا

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

تیری آنکھوں سی آنکھیں
آج اک چہرے پہ دیکھی ہیں
وہی رنگت بناوٹ
اور ویسی بے رُخی اُن میں
بچھڑتے وقت جو میں نے
تیری آنکھوں میں دیکھی تھی

تیری آنکھوں سی آنکھوں نے
مجھے اک پل کو دیکھا تھا
وہ پل اک عام سا پل تھا
مگر اس عام سے پل میں
پرانے کتنے منظر، کتنے موسم
میں نے دیکھے تھے

مگر ان جھیل آنکھوں میں
شناسائی نھیں جاگی

میری آنکھیں
تیری آنکھوں سی آنکھوں کے لیے
کب خاص آنکھیں تھیں

مگر میں کیا کروں دل کا
جو اب یہ یاد رکھے گا
تیری آنکھوں سی آنکھیں
میں نے اک چہرے پہ دیکھی تھیں

پھر اس کے بعد کتنے دن
میری آنکھوں میں ساون تھا

Rate it:
Views: 508
09 Apr, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets