مجھے تجھ سے محبت ہے
Poet: M R Chishti By: Rehana Nawab, Muzaffarpur Indiaبہت ممکن تھا
تم کو بھول کر اپنی کوئی دنیا بسا لیتا
کسی کو
اپنی آنکھوں میں بسا لیتا
بہت ممکن تھا
تم سے دور ہوکر
میں کسی دنیا میں کھو جاتا
وہ جس سے تم کو نفرت ہے
بہت ممکن تھا
میں اس کا ہی ہو جاتا
مگر میں چاہ کر بھی
ایسا ہرگز کر نہیں پاتا
کیونکہ
تمہیں مجھ سے نہ ہو لیکن
مجھے تم سے محبت ہے
بہت گہری محبت ہے
More Love / Romantic Poetry






