مجھے تم اچھے لگتے ہو
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھے معلوم نہ تھا کہ --- مجھے تم اچھے لگتے ہو
بڑی تاخیر سے جانا --- مجھے تم اچھے لگتے ہو
اگر معلوم ہوتا کہ --- مجھے تم اچھے لگتے ہو
کبھی تم سے جدا ہونے کی سازش ہم نہیں کرتے
کبھی تم سے خفا ہونے کی جسارت ہم نہیں کرتے
بے رخی تم سے کرنے کی حماقت ہم نہیں کرتے
اگر معلوم ہوتا کہ --- مجھے تم اچھے لگتے ہو
مجھے معلوم نہ تھا کہ --- مجھے تم اچھے لگتے ہو
بڑی تاخیر سے جانا --- مجھے تم اچھے لگتے ہو
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






