مجھے تم سے محبت ہے
Poet: Noman Nayyir Kulachvi By: Noman Nayyir Kulachvi, Lahoreمجھے تم سے محبت ہے مجھے تم سے محبت ہے
تمہیں احساس ہو اس کا تمہیں جو پاس ہو اس کا
تو میری جان میرے نام تم اپنے سارے غم کر لو
کبھی سوچا ہے تم نے بھی؟ میں کتنا بے بس و مجبور رہتا ہوں
تمہی کو یاد کرتا ہوں اور بس تمہی کو یاد کرتا ہوں
میں سینے سے لگا لوں گا میں اپنے پاس رکھ لوں گا
تمہارے سارے دردوغم میں اپنی پونجی سمجھوں گا
تمہیں جو ہو نہ ہو مجھ سے مگر
مجھے تم سے محبت ہے مجھے تم سے محبت ہے
میری رنگین سوچوں کا میری بے تاب حسرت کا
تو محور ہے تو مرکز ہے
مگر اب دیکھنا یہ ہے تجھے احساس کتنا ہے
فقط میری وفاؤں کا اور اپنی جفاؤ ں کا
مگر یہ بھی ضروری تو نہیں
تمہیں احسا س ہو اس کا تمہی کو پاس ہو اس کا
یہ میں نے کہہ دیا تجھ سے تمہیں جو ہو نہ ہو مجھ سے مگر
مجھے تم سے محبت ہے مجھے تم سے محبت ہے
More Love / Romantic Poetry






