Add Poetry

مجھے تم سے پیار ہوا ہے

Poet: Shama Ansari By: Shama, Gujranwala(JWS)

دودھ نہایا اُجلا ریشم اس شب کا چاند
بادل تارے اُسکو سلائیں
شیریں باتیں اُسکو سنائیں
جانے کیوں لگ رہا ہے
اُداس کچھ اس شب کا چاند

صبا سے مہکی ہوا ہے آئی
وہ بھی اس لمحے کی ہے سودائی
کچھ خواب میرے بھی جاگے ہیں
یہ جیسے ریشمی دھاگے ہیں

ڈر لگتا ہے ایسے لمحوں سے
جن لمحوں میں اُلجھی سوچ میری
کہیں خیال سے میرے بھاگا ہے
دیکھا تو معلوم پڑا
کئی راتوں سے وہ جاگا ہے

سب پھول تو اب سوئے ہوئے
کچھ دن بھر کے ہیں روئے ہوئے
اُس سے کرنی پیار کی باتیں ہیں
اب چھٹ گئی اندھیری راتیں ہیں
یوں رات کے اس پہر کس سے
باتیں کر رہا ہو گا میرا چاند

دل کرتا ان لمحوں کو مقید کر لوں
آنیوالی ہر مس کو تاکید کر دو
اس چاند کا کبھی اعتبار نہ کرنا
دل یوں اس پہ نثار نہ کرنا
چاہ کر کبھی اظہار نہ کرنا
کہ اے اس شب کے چاند مجھے
تم سے پیار ہوا ہے
مجھے تم سے پیار ہوا ہے

Rate it:
Views: 1586
07 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets