مجھے ہمسفر جو ملا ہے
Poet: الماس ساگر عباسی By: الماس ساگر عباسی, karachiمجھے ہمسفر جو ملا ہے
وہ میرا مجازی خدا ہے
مجھے عشق ہے تو اسی سے
ملی اس سے ہر پل وفا ہے
مجھے زندگی مانتا ہے
وہی تو مرا آشنا ہے
مری زندگی ہے اسی سے
کسی نیکی کی وہ جزا ہے
مجھے ناز قسمت پہ یوں ہے
وہ قسمت سے مجھ کو ملا ہے
یہ قسمت ہے الماس تیری
تجھے رب نے سب کچھ دیا ہے
More Love / Romantic Poetry






