مجھ سے تعلق غائبانا رکھتا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI , BIRMINGHAMوہ ساتھ سارا زمانہ رکھتا ہے
مجھ سے تعلق غائبانہ رکھتا ہے
میں اسی کی ذات میں کھویا رہتاہوں
وہ مجھےاپنی ذات سےبیگانہ رکھتا ہے
میں کئی دنوں سےبے گھر ہوں لیکن
میرے دل میں وہ ٹھکانہ رکھتا ہے
میں جب بھی اسےملنےکو کہتا ہوں
ہربار میرے سامنےنیا بہانہ رکھتا ہے
میری نظر میںبڑابلند ہےمقام اس کا
اصغر کی طرح انداز شاعرانہ رکھتا ہے
More Love / Romantic Poetry






