مجھ سے جدا رہا تو

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbd

موسم چپ سہی
مری صدا رہا تو
خوابوں کے دریچوں میں
ھمیشہ بسا رہا تو‎ ‎
جلتا موسم جلتی محبتیں
اور جلتا مرا دل
سلگتی وحشتوں میں
ٹھنڈی گھٹا رہا تو
کیا اب کبھی ہو سکتا ہے ساتھ ہمارا؟
لیکن کیسے ممکن ہو؟
میں اک جلتا دیا
اور تیز ہوا رہا تو
قریہ قریہ تجھکو ڈھونڈتی رہتی ہوں
مجھ میں ہے کہیں تو
لیکن مجھ سے جدا رہا تو
کاش یہ خوش فہمی
حقیقت میں بدل جائے
اور وہ کہے آکہ
لبوں پہ
مرے بن کے صدا رہا تو

Rate it:
Views: 490
09 Oct, 2013