مجھ سے قریب رہنا
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAدل میں بھا جانے والے، چھا جانے والے
میرے دل کی امنگوں کو جگا جانے والے
تُم مجھ سے قریب رہنا، ہر دم قریب رہنا
مجھے دل میں رکھنا، دل کے تار بجا جانے والے
تیری آنکھوں کی بیگانگی، زلفوں کی دیوانگی
مجھے بے کل کرتی ہے، دل تڑپا جانے والے
تیرے بازوُؤں میں سکون، لبوں میں تبسم
میرے جذبات ابھارے، دل کو بھا جانے والے
جاوید کے دل میں سدا یونہی جلوہ گر رہنا
اپنی دھڑکن، میرے دل میں دھڑکا جانے والے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






