Add Poetry

مجھ سے میرے ہی عکس نے الٹا سوال کر دیا

Poet: Anwar Kazimi By: Anwar Kazimi, mississauga

مجھ سے میرے ہی عکس نے الٹا سوال کر دیا
دستِ جفائے وقت نے کیا تیرا حال کر دیا

تجھ سے بچھڑ کے بے وفا بس یہی اک ملال ہے
چھوٹی سی ایک بات نے جینا محال کر دیا

چاہا تو اسنے تھا بہت لیکن نہ گنگنا سکا
جادو غزل کے بول تھے ہونٹوں کو لال کر د یا

شعر و سخن کے روپ میں میرا کمال دیکھیے
اُس حسنِ لا زوال کو ا پنی مثال کر دیا

مانا کہ عرضِ حال کو اپنی زباں نہ کھل سکی
لیکن تڑپ تڑپ کے تو دل نے کمال کر د یا

جوشِ جنوں کے فیض کا حسنِ اعجاز دیکھیے
شامِ فراقِ یار کو صبحِ وصال کر دیا

سر کو جھکا رکھا ہے کیوں تو نے زمیں کے پاؤں پہ
کس غم نے آسماں تجھے ا تنا نڈھال کر دیا

ملنی تو تھی سزا تجھے انور جی عمر قید کی
اُس نے گھٹا کے اب اِسے پانچ سو سال کر دیا

Rate it:
Views: 612
24 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets