مجھ کو اِس تنہائی سے ڈر لگتا ہے
Poet: Muhammad Imran Khan - emron mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawarمجھ کو اِس تنہائی سے ڈر لگتا ہے
زندگی کی بے وفائی سے ڈر لگتا ہے
ڈرتی ہوں کھو نہ دُوں تُجھے بِن پائے
قسمت کی کج ادائی سے ڈر لگتا ہے
جلد بدیر تُجھ کو ہونا ہے بدگماں
لوگوں کی لگائی سے ڈر لگتا ہے
دل چاہے بن جاؤں میں قدموں کی خاک
پر اپنی رُسوائی سے ڈر لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry






