مجھ کو سمجھا پیار کے قابل عنایت آپ کی

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 مجھ کو سمجھا پیار کے قابل عنایت آپ کی
پتھروں سے چن لیا ہیرا ذہانت آپ کی

دوسروں سے کیا کہوں میں خوف ہے رسوائ کا
میں کروں گا آپ سے ہی بس شکایت آپ کی

آ کے پیچھے سے اجانک جو لپٹ جاتے ہیں آپ
جان لے لے گی کسی دن یہ شرات آپ کی

تھام کر انکی پہونچ جاتے ہیں بانہوں تک رقیب
دے نہ دے دھوکہ کسی دن یہ مروت آپ کی

قید ہوں میں ایک طرفہ عشق کے الزام میں
منصفوں کو چاہئے اب بس ضمانت آپ کی

Rate it:
Views: 650
09 Feb, 2012