مجھ کو سپنے سہانے دکھاؤ نہ پھر
Poet: Zaigham Abbas By: Zaigham Abbas, Lahoreمجھ کو سپنے سہانے دکھاؤ نہ پھر
انہی خوابوں نے لوٹا ہے میرا چمن
آنکھوں کا دھوکہ تھی وہ چاندنی
بھرم رکھنے کو میں نے کیے سب جتن
دھجیاں اڑ گئیں میرے جذبات کی
کرچی کرچی ہوا کس قدر میرا من
ناامیدی مایوسی کا پیکر بنا
بے بسی کی چتا میں جلا میرا تن
اپنے حالات میں مست ہی رہنے دے
خدارا! نہ مجھ سے لگا تو لگن
More Love / Romantic Poetry






