محبت آپ جیسی ہے
Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Shazia Hafeez, Attockمحبت رنگوں کی تتلی ہے
جو خوشبو ڈھونڈ لیتی ہے
یہ سارے لفظ جھوٹے ہیں
اگر سچ ہے تو بس یہ ہے
محبت بس آپ جیسی ہے
کبھی گم سُم، کبھی چینچل
کبھی جگنو، کبھی بادل
کبھی یہ نیند جیسی ہے
کبھی یہ خواب جیسی ہے
ہاں محبت آپ جیسی ہے
More Love / Romantic Poetry






