محبت بانٹتا ہوں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamاس کی یاد سے اپنی صبح وشام کرتا ہوں
جو بھی لکھتا ہوں اسی کے نام کرتا ہوں
اب تو باد صبا سے تیرا پتہ پوچھتا رہتا ہوں
شب بھر تیری تصویر سے کلام کرتا رہتا ہوں
مجھ سے تیری محبت بھلائے بھی نہیں بھولتی
دنیا میں محبت بانٹتا ہوں اب یہی کام کرتا ہوں
کون کہتا ہے کہ مجھے تم سے الفت نہیں رہی
تم میری ہو آج اس بات کا اقرار سرعام کرتا ہوں
تیری جدائی کا غم ہی اب اصغر کا ساتھی ہے
آخری سلام کے ساتھ اختتام کلام کرتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






