محبت تم کرو تو جانو۔۔۔
Poet: Benish sana By: benish sana, Gujratمحبت تم کرو تو جانو
یہ کیسا درد ہوتا ہے
بہت میٹھا، بہت تیکھا
بہت الجھا، بہت سلجھا
کبھی بے رنگ، کبھی رنگین
کبھی ہرتا ہے روح کی تسکین
کبھی روشن صبح جیسا
کبھی تاریک گھٹا جیسا
کسی انجانے رستے پہ
کوئی بھولا مسافر ہو
کسی منزل کی چوکھٹ پہ
اک پر امید سفر جیسا
بیت انمول ہوتا ہے
محبت تم کرو تو جانو
یہ کیسا درد ہوتا ہے
More Love / Romantic Poetry







