محبت تو کرتا ہے ملنے کا وعدہ نہیں کرتا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

محبت تو کرتا ہے ملنے کاوعدہ نہیں کرتا
خفا رہتا ہے بات بھی زیادہ نہیں کرتا

پیار میں کنجوسی سے کام لیتا ہے
محبت کےلیےدل کشادہ نہیں کرتا

ہر بار بڑے پیار سے ٹال دیتا ہے
مجھ سے زندگی بھرکامعادہ نہیں کرتا

دن بھر اس کےانتظارمیں بیٹھا رہتا ہوں
وہ میرے دل میں آ کر اپنا جادہ نہیں کرتا

مجھ سے ربط بھی رکھنا نہیں چاہتا
مگر خود کومجھ سےعلیحدہ نہیں کرتا

Rate it:
Views: 593
14 Nov, 2013