اپنی دعاؤں میں تیرے لیے وفا مانگوں
تیرے لیے اپنی محبت کی انتہا مانگوں
تیرے لئے مانگوں خوشیوں کے سارے موسم
تجھے دل سے روح تک میں شمار مانگوں
تجھے چاہوں اور چاہتی ہی رہوں میں
جب تک رہوں تیری محبت کا خمار مانگوں
جو آ جائے وقت موت قریب میرا صنم
میں مرنے سے پہلے تیرا دیدار مانگوں
محبت تو ہو گئی ہے مجھے بھی خداوند
اب میں تجھ سے میری محبت کا وقار مانگوں