محبت خوش اخلاق ہوتی ہے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaمحبت خوش اخلاق ہوتی ہے
 محبت بے لوث ہوتی ہے 
 محبت انجان ہوتی ہے 
 محبت ہر شکایت سے پاک ہوتی ہے
 محبت آنسوؤں کا جام ہوتی ہے 
 محبت دل کا احساس ہوتی ہے 
 محبت تنہایوں کا ساتھ ہوتی ہے 
 محبت روح کا قرار ہوتی ہے 
 محبت لبوں کی مسکان ہوتی ہے
 محبت آنکھوں کی حیاء ہوتی ہے
 محبت انکہیں جذبوں کا عنواں ہوتی ہے
 محبت دور رہ کر بھی پاس ہوتی ہے
 محبت زندگی ہوتی ہے
 محبت بندگی ہوتی ہے
 محبت ہر غم کی دوا ہوتی ہے 
 محبت خود میں ایک انا ہوتی ہے 
 محبت پانی کی طرح صاف ہوتی ہے
 کوئی سمجھے اگر تو 
 محبت بہت خاص ہوتی ہے 
 محبت دو روحوں کا ملاپ ہوتی ہے 
 محبت دھول ہوتی ہے 
 اگر کسی کے دل میں جم جایئں تو
 محبت پہاڑ ہوتی ہے 
 محبت جام ہوتی ہے 
 محبت آنکھوں سے بیاں ہوتی ہے 
 محبت ہار کے بھی جیت ہوتی ہے 
 محبت دل میں چھپا اک دیپ ہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 