محبت دکھ نہیں دیتی
Poet: Aazi By: Azam, Gujranwalaاگر بےغرض ہو جذبہ
 اگر منزل بنے رستہ
 اگر چاہت کے پردے میں
 کوئی لالچ نا ہو لپٹا
 اگر تم سونپ دو سب کچھ
 صلے میں کچھ نا مانگو
 اگر سودا نا ہو کوئی
 محبت بس محبت ہو
 تو پھر یہ سکھ ہی دیتی ہے
 محبت دکھ نہیں دیتی
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 