محبت سے تہی ہر دن

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskna), Haripur

محبت سے تہی اک دن
جو دشتِ جاں میں سوکھے زرد پتے کی طرح سے آکر گرتا ہے
رگوں کی ڈوریوں میں باندھ کر مجھ کو
تیرے بے مہر حسنِ منجمد کے منحرف آئینہ خانے تک تو لاتا ہے
مگر پھر تیری بے مہری کے سانچے میں ڈھلے
برفاب لمحوں سے گزر کر بس زرا سی دیر کو
اِس دل کے سائے میں ٹھرتا ہے
بہت آہستگی کے ساتھ
دل کی ایک دھڑکن کی طرح معدوم ہوتا ہے
محبت سے تہی ہر دن

Rate it:
Views: 448
09 Nov, 2010