محبت ضروری ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمحبت خوشی ہے مگر خوشی کی باتیں اداس کرتی ہیں
 محبت زندگی ہے مگر زندگی کی باتیں اداس کرتی ہیں
 
 محبت روشنی ہے مگر روشنی کی باتیں اداس کرتی ہیں
 محبت دل لگی ہے مگر دل لگی کی باتیں اداس کرتی ہیں
 
 محبت بیخودی ہے مگر بیخودی کی باتیں اداس کرتی ہیں
 لیکن تھوڑی خوشی اور روشنی ذرا بیخودی اور دل لگی کیلئے
 
 زندگی میں محبت بہت ضروری ہے کہ محبت نہ ہو تو
 زندگی بھر محبت کی کمی کی باتیں اداس کرتی ہیں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 