محبت عیاں ہو جاتی ہے
Poet: Syed Sajid Ali By: Syed Sajid Ali, Lahoreچاہے جتنی چھپاؤ
محبت عیاں ہو جاتی ہے
کبھی نرم لبوں کی مسکراہٹ سے
کبھی دبے قدموں کی آہٹ سے
کبھی شرماتی آنکھوں سے
کچھ کہتی نگاہوں سے
کبھی بے لفظ ہونٹوں سے
کبھی بے سمجھ اشاروں سے
کبھی کنگن گھمانے سے
کسی خوف انجانے سے
کبھی نظروں کے ملنے سے
اور پھر
انجان بننے سے
کبھی محبت کے انکار سے
اور اُس
انکار کی تکرار سے
اے ناداں
محبت عیاں ہو جاتی ہے
More Love / Romantic Poetry







