محبت میں تم بھول کر بھی نہ مقدرآزمانا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمحبت میں تم بھول کربھی نہ مقدر آزمانا
اس میں نصیب ہوتا نہیں محبوب کوپانا
اس میں اشکوں کےسوا کچھ نہیں ملتا
انسان کو نصیب ہوتا ہے روناہی رونا
پیار کرنےوالے اکیلےرہ جاتےہیں
دشمن ہو جاتا ہےان کابےدردزمانہ
گردن کا چین راتوں کی نیندپیاری ہے
توپھر کسی سےنہ تم آنکھیں لڑانا
یہ پیارمحبت سب افسانوی باتیں ہیں
ان کی خاطرتم نہ قیمتی وقت گنوانا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






