محبت میں صرف اک کام ہو گا
Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, Kamaliaمحبت میں صرف اک کام ہو گا
میرے ساتھ تو بھی بدنام ہوگا
اب ہم میں نہ کوئی ملاقات ہو گی
لائے گا قاصد جو بھی پیغام ہو گا
کراﺅں گا میں اپنی پہچان ایسے
تیرا نام اب میرا نام ہو گا
عشق کود پڑا نار نمرود میں
یہ نہ سوچا کیا انجام ہو گا؟
ملائے گا جو مجھ کو یار سے
نواز بس اسی کا غلام ہو گا
More Love / Romantic Poetry






