محبت میں عداوت میں سہارے کم نہیں ھوتے
Poet: Tanvir Sheraz By: Tanvir Sheraz, (Khurrianwala) Faisalabadمحبت میں عداوت میں سہارے کم نہیں ھوتے 
 یہ ایسے کھیل ہیں جن میں خسارے کم نہیں ھوتے
 
 قرابت بڑھ تو سکتی ھے رفاقت مٹ نہیں سکتی
 سمے کی تیز دھارا سے کنارے کم نہیں ھوتے
 
 وطن کی خاک خوں سے تر شکایت رب سے کرتی ھے
 یھ بچے ماں کی نظروں میں دلارے کم نھیں ھوتے
 
 عجب تقدیر پائی ھے محبت میں ملے جو غم 
 تمہارے بڑھ نہیں سکتے ھمارے کم نھیں ھوتے
More Love / Romantic Poetry







