محبت میں ہمیشہ اعتدال رکھنا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

محبت میں ہمیشہ اعتدال رکھنا
اپنےلب پہ کوئی نہ سوال رکھنا

محبت میں بڑےدرد ملتے ہیں
ہوسکےتو دل اپنا سنبھال رکھنا

پیار کرنے والے بڑےحساس ہوتےہیں
تم اس بات کاخاص خیال رکھنا

ہنسی کہ پردےمیں غم چھپالینا
اپنےدل میں کوئی نہ ملال رکھنا

Rate it:
Views: 551
04 Jan, 2014