محبت نشہ ہے..... محبت دعا ہے
Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attockمحبت نشہ ہے.......محبت دعا ہے
محبت جنوں بھی.....محبت عطا یے
محبت خطا بھی.......محبت وفا بھی
محبت قلم ہے........... محبت علم ہے
محبت ہے دو جہاں ....اور آسماں بھی
محبت صداۓ دل...... اور دھڑکن ہے
محبت نہیں ہے پر جینے کا ہےساماں
محبت ہے بوسہ...... محبت ملن ہے
محبت ہے کلمہ...... اور تتلیوں کا چمن
محبت ہے نغمہ ..... محبت غزل ہے
محبت ہے قدرت. ... محبت ہے ندرت
وہاں پہ قدر ہے .... محبت جدھر ہے
محبت امید بھی ہے رب کی رضا بھی
محبت درد بھی ہے اور درد کی دواہے
محبت نوح محبت آدم محبت حوا بھی
محبت عیسی محبت ابراھیم کا ایماں ہے
محبت ہے یوسف.... محبت ہے موسی
محبت ہے محمد..... محبت قرآن ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






