محبت وہ طاقت ہے جوڈرتی نہیں زمانے سے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

یہ ایسی آگ ہے جو بجھتی نہیں بجھانے سے
محبت وہ طاقت ہے جو ڈرتی نہیں زمانےسے

اس میں غم ہجر کہ سوا کچھ نہیں ملتا
ہم ڈرتے ہیں کسی سے دل لگانے سے

میری آنکھیں پتھرا گئی ہیں انتظار کرتے
چلے بھی آؤ صنم مل جاؤ کسی بہانےسے

جدائی کی جو آگ لگی ہے سینے میں
یہ بجھے گی تمہارے ہی بجھانے سے

Rate it:
Views: 684
11 Jan, 2014