محبت کرنے والے مسکراتے ہیں جو ہنستے ہیں
وہی موسم بدلنے پر بہت روتے تڑپتے ہیں
ادب ؐ محبوب کا ہر دم کریں یہ چاہنے والے
محبت میں کبھی آہیں بھریں یہ چاہنے والے
کہ بے مہری کا یہ محبوب سے شکوہ نہیں کرتے
محبت کرنے والے حسن کو رسوا نہیں کرتے
سزا دیتے ہیں جگ والے ؐمحبت کرنے والوں کو
دلاسہ دے نہ کوئی غم میں آہیں بھرنے والوں کو
محبت کے ستم سہتے ہیں خاموشی سے دل والے
محبت کا بھرم رکھتے ہیں مر کر بھی یہ متوالے
محبت اصل میں دکھ درد بھی اور راحت بھی
محبت گر جہنم ہے تو ہے اک باغ جنت بھی