محبت کا حصار
Poet: By: Shabir Akhtar, Rawalpindiمیں اپنے گرد محبت کا اک حصار لکھوں
 تمہارے نام کے لفظوں کو بار بار لکھوں
 
 وہ پھول جو میرے ہاتھ کے نیچے مسلے گئے
 نصیب پھولوں کا یا خود کو سزا وار لکھوں
 
 خزاں تو اپنے مقدر کے ساتھ ساتھ چلی
 میں اپنے موسم کو کیوں موسم بہار لکھوں
 
 ان کی فرقت میں کٹ گئی اک عمر
 کوئی ایسا نہ ملا جسے رازداں لکھوں
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 