محبت کیا ہےمجھے یہ بتایا اس نے
زیست میں چاہت کا دیا جلایا اس نے
میری زیست کسی جہنم سےکم نہ تھی
اسےاپنے پیار سےجنت بنایا اس نے
غموں کی دلدل میںپھنسی تھی زندگی
خوشیوں کو زیست میں بسایا اس نے
میں نے اس کی چاہت کی قدر نہ کی
پھربھی کوئی شکوہ نہ لب پہ لایااس نے