سنا ہے محبت کی اپنی زباں ہوتی ہے
اس کی بڑی درد ناک داستاں ہوتی ہے
سچی چاہت کسی کی محتاج نہیں ہوتی
یہ عاشق کی آنکھوں سےعیاں ہوتی ہے
مقدر والوں کو ملتی ہے چاہت کسی کی
یہ ایسی ہےجو دودلوں کےدرمیاں ہوتی ہے
الفت کو محبت کرنےوالےسمجھ سکتےہیں
یہ کب الفاظ کے سہارے بیاں ہوتی ہے
انسان کی زیست میں یہ بہار بن کےآتی ہے
چند دنوں بعد یہ یاد رفتگاں ہوتی ہے