جن لوگوں کے دل میں چھالے ہوتے ہیں
انہوں نے محبت کے روگ پالے ہوتے ہیں
یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے
وہی آتے ہیں میداں میں جو دل والے ہوتے ہیں
محبت کے کھیل میں جان بھی جا سکتی ہے
وہی کھیلتے ہیں یہ بازی جو جیالے ہوتے ہیں
کسی قاہر میں تو اتنا حوصلہ ہی نہیں ہے
ایسےعظیم کام تو ہمت والے کرتے ہیں
جن کی محبت میں کوئی کیدو نہیں ہوتا
ایسےعاشق بڑے نصیبوں والے ہوتے ہیں
جو کسی کی چاہ میں کھو جاتے ہیں اصغر
ان کے دن رات غموں کے حوالے ہوتے ہیں