Add Poetry

محبت کے خیالوں کی خوشی معلوم ہوتی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

محبت کے خیالوں کی خوشی معلوم ہوتی ہے
جنوں کے رنگ میں بھی دل لگی معلوم ہوتی ہے

ترا در چھوڑ دیتی ہوں، مگر اتنی دعا کرنا
مرا احساس ہے یہ سادگی معلوم ہوتی ہے

میں چاہوں بھی کبھی تو اس جہاں کی ہو نہیں سکتی
فقط اتنا کہو گی بے بسی معلوم ہوتی ہے

مجھے رغبت ذرا سی بھی نہیں ہے، مے سے، ساقی سے
پیوں اک جام غم یا بے خودی معلوم ہوتی ہے

وہ سایہ اٹھ گیا ہے اپنے سر سے دھوپ نگری میں
کہ ساری زندگی ہی بے کسی معلوم ہوتی ہے

کچھ ایسی رنج و غم کی داستاں معلوم ہوتی ہے
حیاتِ مختصر بھی بندگی معلوم ہوتی ہے

یقیناً ترک کردوں گی میں یوں آشفتہ سر پھرنا
مگر یہ تب ہی وشمہ عاشقی معلوم ہوتی ہے

Rate it:
Views: 463
23 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets