محبت کے دیئے بجھانے سے پہلے
Poet: NEHAL GILL By: NEHAL , Gujranwalaمحبت کے دیئے بجھانے سے پہلے
نفرتوں کے چراغ جلانے سے پہلے
قسم کھائو خیالوں میں نہ آئو گے
زندگی سے دور جانے سے پہلے
اچھا ہوتا تم جان مری لے لیتے
دل پے چوٹ لگانے سے پہلے
دیکھو حالت مری پھر محبت کرنا
جان جائو گے روگ لگانے سے پہلے
خودی کر دو سانسیں بند مری
غیر کو اپنا بنانے سے پہلے
میں بکھڑا سوکھے پتوں کے جیسے
ویران ہوا گلشن خزاں آنے سے پہلے
یاد کر لینا اپنی بے وفائی تُم نہال
محبت کی قسم کوئی کھانے سے پہلے
More Love / Romantic Poetry






