Add Poetry

محبت ہو ہی جاتی ہے

Poet: Mahrukh Zaidi By: Shazia Hafeez, Attock

محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
دیار عشق میں کاٹی ہے لمبی زندگی ہم نے
ہزاروں عاشقوں سے دوبہ دو یہ گفتگو کی ہے
ہر اک عاشق نے سمجھایا
ہمارے تجربے نے ہم کو سکھلایا
سمجھ میں بس یہی آیا
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
محبت کیا ہے
دل کا ذہن سے کچھ گفتگو کرنا
کبھی چھونے کو نیلے آسماں کی آرزو کرنا
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
محبت کیا ہے جو دے دے زلیخا کو جوانی بھی
محبت ہیر کی لیلی کی مجنوں کی کہانی بھی
ہے ایسی آگ یہ جس کو بجھا پائے نہ پانی بھی
جوانی سب کے دل میں بیج اس کا بو ہی جاتی ہے
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے

Rate it:
Views: 754
05 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets