محبت یاد رکھتی ہے

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

محبت یاد رکھتی ہے
ہمیشہ یاد رکھتی ہے
اُُُُنھیں بھولا نہیں کرتی
جنہیں حرص و ہوس سے آشنائی تک نہیں ہوتی
وہ جن کی چاہتیں بے لوث ہوتی ہیں
جنہیں جسموں کی قربت سے زیادہ روح کی قربت
میں راحت اور لذت ہر گھڑی
محسوس ہوتی ہے
جنہیں سچائی میں ہی زندگی محسوس ہوتی ہے
محبت یاد رکھتی ہے
اُُُُنھیں بھولا نہیں کرتی

Rate it:
Views: 592
10 Nov, 2010