محبت

Poet: بشارت کریمی By: بشارت کریمی, pupri

اگر دل میں تیر ی محبت نہ ہوتی
تو مجھ کو کسی سے عداوت نہ ہوتی

نہ معیوب ہوتا اگر چاند تو پھر
تیری آج اتنی حفاظت نہ ہوتی

تیرے چاند تارے قدم چومتے گر
زمیں آسماں میں مسافت نہ ہوتی

نہ تی اگر تیرے خوں میں جفائی
تو لب پہ میرے یہ بلاغت نہ ہوتی

تجھے گلشنوں میں ہی رکھتا ہمیشہ
اگر تجھ میں اتنی نزکت نہ ہوتی

نہ ہوتی محبت کسی کو بھی تم سے
اگ رتیری مسکان عادت نہ ہوتی

Rate it:
Views: 154
27 Nov, 2023
More Love / Romantic Poetry