جب تمہارا دل گبھرانے لگے
جب یاد کسی کی آنے لگے
وہ روٹھنے لگےتو منانے لگے
سمجھو تمہیں کسی سے محبت ہے
ہر پل اس سے بات کرنے کو جی چاہے
اس کے سوا من کو کوئی اور نا بھائے
اس کا غم تمہیں دیمک کی طرح چاٹتا جائے
پھر سمجھو تمہیں کسی سے محبت ہے
جب دل میں کوئی سمانے لگے
تمہارے سپنوں میں آنے لگے
جب آنکھوں کو کوئی بھانے لگے
سمجھو تمہیں کسی سے بےپناہ محبت ہے
جب آنکھوں کی زبانی باتیں بتانے لگے
جب بات بات پہ تمہیں آزمانے لگے
جب حد سے زیادہ تمہں چاہنے لگے
پھر سمجھو کسی کو تم سے محبت ہے