محبت

Poet: Rehan Basheer Shaad By: RBS, Bahawalnagar

محبت آگ ہوتی ہے
کوئی بھی جسم ہو، دل ہو
کوئی جذبہ کوئی رشتہ
سبھی کچھ بھسم کرتی ہے
محبت وہ سمندر ہے
جو اس میں ڈوب جاتا ہے
ہمیشہ خشک رہتا ہے
محبت خواب ایسا ہے
کُھلی آنکھوں سے دِکھتا ہے
کوئی بھی خواب یہ دیکھے
اسے ہرسمت ہر جانب
دکھائی کچھ نہیں دیتا
سوا محبوب اپنے کے
سجھائی کچھ نہیں دیتا
محبت دائمی دکھ ہے
لہو کے ساتھ بہتا ہے
اگر یہ روگ لگ جائے
لحدتک ساتھ رہتاہے

Rate it:
Views: 449
07 Nov, 2013