کبھی یہ پھول جیسی ہے
کبھی یہ دھول جیسی ہے
کبھی یہ چاند جیسی ہے
کبھی ببول جیسی ہے
کبھی مسرور کرتی ہے
کبھی مجبور کرتی ہے
کبھی یہ روگ دیتی ہے
کبھی یہ رول دیتی ہے
کبھی لے پار جاتی ہے
کبھی یہ مار جاتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
مگر
یہ ہار جاتی ہے